جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ایک بار پھر خطے کا امن برباد کرنے پر تل گیا۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ میں بلاشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد شہید جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسزنے راولاکوٹ کے چڑی کوٹ سیکٹر پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد کے شہید اور 4شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر راولاکوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔بھارتی فائرنگ کے باعث عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ادھر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنائے جانے کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔ عالمی برادری بھارت سے پوچھے کہ ایل او سی پر شہید ہونے والے بچے اور خواتین کون سی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول کو سول آبادی کے لیے نو گو ایریا بنا دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38