جسٹس خواجہ امتیاز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے جج کے عہدوں کا آج حلف اٹھائینگے

جسٹس خواجہ امتیاز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے جج کے عہدوں کا آج حلف اٹھائینگے

لاہور + اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نمائندہ نوائے وقت)لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد آج اپنے عہدے کا حلف  اٹھائیں گے۔ پنجاب کے گورنر چودھری سرور نامزد چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد لاہور ہائی کورٹ کے 42 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ علاوہ ازیںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال آج سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ان سے سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری برانچ میں حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،اسلام آباد ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان، اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، سنیئروکلاء اور رجسٹرار سپریم کورٹ حصہ لیں گے۔
چیف جسٹس/ حلف