افراتفری ، انتشار پیدا کرنیوالے ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
افراتفری ، انتشار پیدا کرنیوالے ملکی  ترقی روکنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

 وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے افراتفری اور انتشار پیدا کرنے والے ملک کی تیز رفتار ترقی روکنا چاہتے ہیں بعض سیاستدان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں۔ انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو ملک سے کوئی سروکار نہیں، مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کی مقبولیت سے خائف عناصر در اصل ملکی ترقی سے خوفزدہ ہیں۔