ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے : نواز شریف

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے : نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس پی ایم ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر پہلی سماعت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزرائ، مشیروں اور معاونین خصوصی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کی سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے مؤقف پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی لائحہ عمل پر جوابی حکمت عملی بھی زیرغور آئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ناکام ہونگے۔ مخالفین اپنا کام کرتے رہیں،ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔