جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے : بلاول

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے : بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آزاد عدلیہ کیلئے پیپلزپارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگا، اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو بتایا جائے کون سازش کر رہا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں، نواز شریف کا رہنا نظام کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فضل الرحمان جلد وزیر اعظم کی حمایت چھوڑ دیں گے۔