آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان,اسلام آباد میں موسم خوشگوار

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان,اسلام آباد میں موسم خوشگوار

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ،کراچی میں بھی گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی سہانا ہوگیا ، لاہور میں بھی موسم خوشگوار ہے اور مزید بارش ہوسکتی ہے ۔اسلام آباد میں بھی رات گئے ہونیوالی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔