لندن (نوائے وقت نیوز) نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسین نواز کے ان بینکوں میں نہ صرف اس وقت کوئی اکاﺅنٹس ہیں بلکہ ماضی میں بھی ان کے ان بینکوں میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں تھے۔ خیال رہے کہ این سی اے کو برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے حکم دیا تھا کہ وہ حسین نواز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کرے جبکہ محکمہ داخلہ کو پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی جانب سے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔ نیب کی اپیل کے بعد برطانیہ کے ہوم آفس نے نیشنل کرائم ایجنسی سے کہاکہ حسین نوازشریف کے حوالے سے تفصیلی تلاش کی جائے اور ڈیو چے بینک‘ یو بی ایس‘ لائیڈز ٹی ایس بی بینک اور ہیلی فیکس میں ان کے اکاﺅنٹس تلاش کرنے میں مدد دے تاہم اب این سی اے نے ہوم آفس سے کہا ہے کہ حسین نواز کے ان بنکوں میں نہ صرف اس وقت کوئی اکاﺅنٹس نہیں ہیں بلکہ ماضی میں بھی ان کے ان بینکوں میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں تھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024