پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک,ملزمان کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہے.مجرموں کی کھوج میں دن رات کام کیا جا رہا ہے.ملزمان کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے.اہل علاقہ تحقیقاتی ٹیم کا ساتھ دیں. نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، زینب قتل کیس پر جے آئی ٹی سے بریفنگ لی ہے، ملزمان کو مثالی سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ زینب کے قتل کی تحقیقات کےلئے تمام ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں. عسکری انٹیلی جنس ایجنسیوں اور نادرا کی بھی معاونت حاصل ہے.اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے پر قیاس آرائی نہ کی جائے. مجرموں کا جلد پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں. نادرا، پنجاب فرانزک لیب کا بھی تعاون حاصل ہے. ملزم کی گرفتاری کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے. پوری قوم زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہیں، اہل علاقہ تحقیقاتی ٹیم کا ساتھ دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، زینب قتل کیس، سائنسی بنیادوں پر پیش رفت جاری ہے. قوم کی بیٹی زینب کے ساتھ درندوں نے زیادتی کی، مجرموں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں گے.مجرموں کی کھوج میں دن رات کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں تحقیقات میں جلد کامیابی ملے گی، زینب قتل کیس پر جے آئی ٹی سے بریفنگ لی ہے، قاتل کی گرفتاری کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملزمان کو مثالی سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے، قابل آفیسرز کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں۔