عوامی تحریک اور ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کے چیئرنگ کراس مال روڈ پر احتجاجی جلسہ کے باعث بدھ کے روز مال رو58 اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہو گیا ہے۔ مال روڈ اور اس کے گرد ونواح کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ سے ایک کلومیٹر کے علاقہ تک ٹریفک بالکل بند کر دی گئی ہے۔ جلسہ کے باعث چیئرنگ کراس کے قریبی تمام اہم بنک جس میں نیشنل بنک سمیت بڑے نجی بنک شامل ہیں نہیں کھلے۔ مال روڈ ،پینوراما، بیڈن روڈ، صادق پلازہ اور ہال روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بھی بند رہے ۔ تاجر حضرات صبح سے ہی اپنی دکانوں پر نہیں آئے جبکہ چڑیا گھر جہاں ہزاروں بچے اور بڑے روزانہ تفریح کے لئے آتے ہیں کو بھی تالے لگ گئے ہیں ۔جلسہ گاہ کو آنے والے راستوں کو کنٹینرلگا کر ٹریفک کیلئے گزشتہ رات ہی بند کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مال روڈ کے دونوں اطرف کے علاقے آپس میں کٹ کر رہ گئے۔ جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کیلئے بھی داخلی اور خارجی راستوں کا خصوصی اہتمام کیا گیااور جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی واک تھرو گیٹ اور خواتین کی خاتون اہلکاروں نے تلاشی لے کر انہیں جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024