افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکا جائے، آرمی چیف کا امریکی کمانڈر جان نکلسن کو فون

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکا جائے، آرمی چیف کا امریکی کمانڈر جان نکلسن کو فون

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جان نکلسن سے رابطہ کیا۔ آرمی چیف نے امریکی کمانڈر کو افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کے لیڈر افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کو استعمال سے روکا جائے۔ دہشت گردوں کیخلاف افغانستان کی عدم کارروائی صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔ امریکی کمانڈر دہشت گردوں کو تعاون، مالی معاونت کے خاتمہ میں کردار ادا کریں۔