ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد میں بارش کا امکان

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد میں  بارش  کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کے پی، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر ، کوئٹہ کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اتوار کے دوران کے پی اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث کے پی ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کے روز سے کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سکردو میں سب سے زیادہ سردی پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا۔