وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نواب شاہ کے ہسپتال میں گزشتہ روز سیہون شریف میں لال شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ آرمی چیف ،گورنر سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مشیر قومی سلامتی امورلیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ساتھ تھے ۔ وزیر اعظم نے دورے کے دوران سیہون شریف میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔نوابشاہ پہنچنے پرگورنر سندھ محمد زبیر ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،آئی جی سندھ ،کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسپتال انتظامیہ نے وزیراعظم کو مریضوں کی صحت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے عیادت کرنے کے ساتھ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38