گلگت میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
گلگت میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے

گلگت شہر کے حدود میں ایک روز کے لئے ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر پابندی عائد کردی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلگت میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اس پابندی کا اطلاق فوری طور کردیاگیا ہے۔