فلسطین کے صدر محمود عباس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

فلسطین کے صدر محمود عباس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) فلسطین کے صدر محمود عباس گذشتہ رات پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ صدر محمود عباس اور صدر زرداری کے درمیان ایوان صدر میں آج اتوار کے روز پاکستان فلسطین تعلقات پر بات چیت ہو گی۔ صدر مہمان صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ فلسطینی صدر شکرپڑیاں میں پودا لگائیں گے اور فیصل مسجد کا دورہ کریں گے۔ وہ پیر کے روز واپس روانہ ہو جائیں گے۔
فلسطینی صدر