علیحدگی منصوبے کا حصہ نہیں: قائم علی شاہ الطاف سے بات کروں گا: رحمن ملک

 علیحدگی منصوبے کا حصہ نہیں: قائم علی شاہ الطاف سے بات کروں گا: رحمن ملک


کراچی (ایجنسیاں+ وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزےراعلیٰ سندھ سےد قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اےم کےو اےم کا حکومت سے علےحدگی اور پےپلزپارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا فےصلہ اپنی سےاست ہے اور کسی منصوبے کا حصہ نہیں۔ مےڈےا سے بات چیت میں انہوںنے کہا کہ اےم کےو اےم کی حکومت سے علےحدگی کسی منصوبے کا حصہ نہےں۔ سےد قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اےم کےو اےم کے الزامات کا جواب نہےں دےںگے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے الزامات مسترد کرتا ہوں۔ ایم کیو ایم چار سال 11ماہ بعد کیوں علیحدہ ہوئی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیو ایم کی پی پی سے علیحدگی پر کہا ہے کہ آج یا کل الطاف بھائی سے بات کروں گا۔ ایم کیو ایم نے اپنی مجبوریاں بتائی ہیں۔ متحدہ کے ساتھ دوستی برقرار رہے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ایم کیو ایم سے تعلقات کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین کی جمہوریت کے لئے بہت خدمات ہیں۔
پیپلز پارٹی ردعمل