ایم کیو ایم کی پی پی سے علیحدگی سندھ کیخلاف سازش، نورا کشتی ہے: مسلم لیگ ن

ایم کیو ایم کی پی پی سے علیحدگی سندھ کیخلاف سازش، نورا کشتی ہے: مسلم لیگ ن


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کی پی پی سے علیحدگی کو سندھ کے خلاف سازش قرار دیدیا۔ مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب جو ایم کیو ایم کی اپوزیشن بنے گی وہ جعلی ہو گی۔ ایم کیو ایم اور پی پی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں صرف نوراکشتی کر رہے ہیں۔ سوچا سمجھا کھیل ہے جس کا ہمیں پہلے سے علم تھا۔ حکومت سے علیحدگی کا مقصد مرضی کی نگران حکومت قائم کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن