سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس وزیرخزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائر، سٹاک اکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیاان کے وارنٹ ایشو ھوگئے لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی - پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ ایشو کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی اور پانامہ بنچ کے مطابق 'بادی النظر میں' فلیٹس کی اونر میں تھی، اور اگر وہ سچے تھے تو نیب کونسا اونر ڈھونڈ رہی ھے؟
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024