جماعت اسلامی نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف کراچی میں ملین مارچ کیا۔ شرکاء نے نیپا چورنگی سے حسن سکوائر تک مارچ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیت المقدس سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ ہم دنیا بھر کے حکمرانوں کو جگانے کی تحریک لے کر اٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ٹرمپ اس کے حواریوں کے لئے پیغام ہے کہ ہم تمہارے فیصلے کو نہیں مانتے۔ فلسطین مقدس شہر ہے اس کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے۔ اسلامی فوج بیت المقدس بچانے کے لئے آگے بڑھے۔ فلسطین پر قبضہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024