نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلاءکی رہائی کے لئے وکیلوں کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلکیس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلا ءکی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلا ءنے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔ چار روز سے جاری دھرنا دینے والے وکلا ءکا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں اور 21 ساتھی وکلا کی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور جب تک گرفتار افراد کو رہا اور دہشت گردی کے مقدمات ختم نہیں کردیے جاتے، اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔وکلا ءنے کہا کہ وہ سخت سردی میں رات اور دن چوک کچہری پر گزار رہے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جس سے حکومت کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024