دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا عہدکرتے ہیں پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ خبرنگار) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے،اے پی ایس کے شہید مجاہدوں کی یاد ہمارے دلوں سے کبھی نہیں جائے گی ،ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں، پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،سیکورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انشااللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، پمز ہسپتال کیساتھ معاہدے سے صحافیوں کو انکا حق دیا گیا ہے،محمد نوا زشریف کے وژن کے مطابق صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کیلئے بھی کام ہو رہا ہے،پمز ہسپتال میں 2800صحافیوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی ۔گزشتہ روز پمزہسپتال میں صحافیوںکیلئے فری علاج کیلئے ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے شرکت کی ۔تقریب میں 2800 کے قریب صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دئیے گئے۔تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات نشریات مریم اورنگز یب نے کہا صحافیوں کو آزادی رائے کے اظہار اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے،صحافیوں کے تحفظ کے لئے وزرات اطلاعات میں بھی کام ہورہا ہے،کوشش ہے صحافیوں کا نیشنل ہیلتھ کارڈ میں بھی شامل کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے کہا ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کو فائدہوتاہے،ملک کی بہتری او ر ترقی کیلئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر سیاست کی روایت کا خاتمہ ہونا چاہیئے، تمام صوبوں میں تعلیم وصحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے،صحت اور تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔