کوئٹہ: ضلع کچہری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ خادم حسین نوری اور دو پولیس اہلکار جاں بحق۔

کوئٹہ: ضلع کچہری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ خادم حسین نوری اور دو پولیس اہلکار جاں بحق۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخادم حسین نوری ضلع کچہری کے قریب اپنے دفتر پہنچے تو وہاں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خادم حسین نوری موقع پر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار محمد اکبرزخمی ہوگیا۔ ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہورہے تھے کہ سب انسپکٹر رجب علی اور کانسٹیبل سنگین خان نے ان کا پیچھا کیا۔ مسلح افراد نے دونوں اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔