پشاور ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔

پشاور ایئر بیس پر راکٹ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دوسری جانب پجگی روڈ پر نصب بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔ پشاور میں گزشتہ رات دہشت گردوں کی جانب سے ایئرپورٹ اور ایئر بیس پر راکٹ حملے کا مقدمہ تھانہ یونیورسٹی ٹاوٴن میں درج کیا گیا ہے۔ راکٹ حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ بارود سے بھری گاڑی ایئر بیس کی دیوار سے ٹکرانے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر شمع سنیما کے قریب نصب دو کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔