خیبر ایجنسی: جمرود بازار میں فوجی مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ. اٹھارہ افراد جاں بحق, پچاس سے زائد زخمی۔

خیبر ایجنسی: جمرود بازار میں فوجی مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ. اٹھارہ افراد جاں بحق, پچاس سے زائد زخمی۔

خاصہ دار فورس کےذرائع کےمطابق دھماکا خیبر ایجنسی کےجمرود بازار میں فوجی مارکیٹ کےقریب ہوا۔ سڑک کنارے نصب بم پھٹنےسےاٹھارہ افراد جاں بحق اور پچاس سےزائد زخمی ہوگئے۔ دھماکےکے سینتالیس زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور جبکہ تین کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکےسےدس گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جبکہ قریبی عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئے۔ ذرائع کےمطابق دھماکےمیں تیس کلوگرام سےزائد بارودی مواد استعمال ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکا تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کےخلاف جاری آپریشن کا رد عمل ہوسکتا ہے۔