جان کیری کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کا فیصلہ

جان کیری کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کا فیصلہ

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے سینیٹر جان کیری کو ملک کا نیا وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے سینیٹر جان کیری کو ہلےری کلنٹن کی جگہ نیا وزیر خارجہ نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے تاہم ریاست کےنیٹی کٹ میں سکول حملے کے سوگ اور دیگر قانونی لوازمات پورے کرنے کی ضرورت کے تحت ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ایک ڈیموکریٹک سینیٹر نے سی این این کو بتایا کہ جان کیری کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک ہفتے میں کردیا جائےگا۔