بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئےسترہ غیر ملکی باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئےسترہ غیر ملکی باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹئیر کور اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر چاغی میں بس اڈے پر چھاپہ مارا اور چاغی سے تفتان جانے والی بس سے سترہ ازبک باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا، یہ افراد سفری دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر چاغی سے سرحدی شہر تفتان کے راستے ایران جارہے تھے، گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔