آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم مکران، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش گوادر میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان میں نو، حیدرآباد بارہ، پشاور چھ، لاہور سات، اسلام آباد چار، کراچی سولہ، کوئٹہ دو اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔