یوم عاشورکےموقع پرآج ملک بھرمیں شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اورعلم کے جلوس نکالے جارہے ہیں

یوم عاشورکےموقع پرآج ملک بھرمیں شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اورعلم کے جلوس نکالے جارہے ہیں

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اورعلم کے جلوس نکالے جارہے ہیں ، لاہورمیں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے،شبیہ ذوالجناح کے برآمد ہوتے ہی عزاداران نے ماتم کیا اورنوحہ پڑھے۔ جلوس چوک نواب صاحب، چوہٹہ مفتی باقر، سنہری مسجد، کمیٹی بازار،سوہا بازاراور تحصیل بازار سے گزرتا ہوا بازارحکیم میں امام بارگاہ مبارک بیگم پرقیام کرے گا اورچوک رنگ محل میں عزداران نماز ظہرین کی ادائیگی کریں گے جس کے بعد جلوس بیرون بھاٹی گیٹ کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا ۔ کراچی میں یوم عاشور کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جو حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔ کوئٹہ میں دسویں محرم کا جلوس امام بارگاہ علمدار روڈ سے نکالا گیا جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ علمدار روڈ پر ختم ہو گا،ملتان میں مرکزی جلوس آستانہ لال شاہ سے نکالا گیا، جلوس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں،سیالکوٹ میں علم وشبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ اڈا پسروری سےبرآمد ہوا جبکہ سکیورٹی کے پیش نظرشہرکوسیل کردیا گیا ہے،ملک بھر میں کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لئے جلوس کے راستوں پرسخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔