خیبرایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے تین حملوں میں بیس افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔

خیبرایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے تین حملوں میں بیس افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاسوس طیاروں نے کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر دو میزائل فائر کئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ دوسری جانب قاضی تالاب، خوری کلے، ہنگو بازار اور ملک آباد میں مارٹرگولے پھینکے گئے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ خیبرایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کی ایک اورحملے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے۔