ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس متوازن تھی ، اگر چار برس دھرنے نہ دئیے جاتے تو ملک ترقی کرچکا ہوتا: خواجہ سعد رفیق
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ریلوے کی چار سالہ کارکردگی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں جھگڑا ہو لیکن ایسا نہیں ہوگا اور ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی، کسی بات کو متازع نہیں بنانا چاہیے،نظام چلے گا کچھ ڈی ریل نہیں ہو رہا، پاکستان کو دو ہزار اٹھارہ میں عام انتخابات دیں گے جس میں لوگ اپنا فیصلہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے نے اب تک حکومت سے کوئی امدادی پیکیج نہیں لیا،اگر دھرنا نہ ہوتا تو ترقی کا سفر طے کر چکے ہوتے،ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کوئی کام شروع کریں تو کہیں الزام نہ لگ جائے،ملکی ترقی کے لیےالزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔
سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ماضی کی کسی حکومت نے ریلوے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اورستربرسوں میں ریلوے کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا،اب ریلوے کی آمدن اٹھارہ سے بڑھا کر چالیس ارب تک لے گئے،جب کہ مسافر ٹرینوں کے انجنوں کی تعداد 160 سے 325 کر دی۔