مکسڈ مارشل آرٹس اور کک باکسنگ مقابلوں کے بعد اب پاکستان کے حصے میں ایک اور کامیابی آ گئی ہے، پاکستانی نوجوان نے ملائیشیاء میں منعقدہ انٹرنیشنل جوجسٹو ورلڈ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا، کراچی کے رہائشی فیضان فیاض نے انٹرنیشنل مقابلوں میں ملائیشیا، سنگا پور اور انڈونیشیا کے فائٹرز کو شکست دے کر چمپیئن شپ میں تیسرا مقام حاصل کیا. انیس سالہ نوجوان فائٹر فیضان رواں برس ساؤتھ ایسٹ ایشین برازیلین جوجٹسو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل بھی جیت چکےہیں جبکہ2016 میں گریپل ایشیا جوجٹسو مقابلوں میں سلور میڈل میڈل بھی جیتے تھے. فائٹنگ کی دنیا سے وابستہ نامور کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ فیضان ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کی مہارت مستقبل میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں دلا سکتی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024