کرپشن ریفرنسز :سابق چیف جسٹس کے انتقال کے باعث سماعت20 اکتوبر تک ملتوی,ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ منظور
کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت سابق چیف جسٹس اجمل میاں کے انتقال کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی ہو گئی ،عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظورکر لی. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی.سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے .دوران سماعت سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق چیف جسٹس اجمل میاں کی تدفین میں جانا ہے. لہذااجازت دی جائے ،جس پر عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ۔