مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں ،اپنی تعلیمات کو چھوڑنے کے باعث ہی آج ہم  خسارے میں ہیں 

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں ،اپنی تعلیمات کو چھوڑنے کے باعث ہی آج ہم  خسارے میں ہیں 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جہلم کے موقع پرمزارحضرت پیر سلیمان پارس پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس سے قبل  انہوں نے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام ہماری اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے فائدہ اٹھانے میں لگےہوئے ہیں ، اس موقع پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے،اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کے حصول کیلئے درخواستیں کر رہی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پنجاب کی تعمیر نو کا ایک اہم چیلنج درپیش ہے جس سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اہم حکمت عملی مرتب کی ہے ۔