مسلم لیگ نون نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے

مسلم لیگ نون نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی تقرری کو مسلم لیگ نون رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کرتے وقت آئینی تقاضے پورے نہیں کیئے گئے،اس لیئےعدالت عظمٰی اس تقرری کو کالعدم قرار دے اور جب تک اس کیس فیصلہ نہیں ہوجاتا اُنہیں کام سے روک دے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے معروف صحافی شاہد اورکزئی بھی سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کی تقرری کو چیلنج کر چکے ہیں۔