سپریم کورٹ کا سترہ رکنی لارجر بینچ پیر کے روز ججز بحالی نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر لیے گیے از خود نوٹس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ کا سترہ رکنی لارجر بینچ پیر کے روز ججز بحالی نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر لیے گیے از خود نوٹس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے ججز بحالی کا انتظامی حکم واپس لینے کی خبروں پر ازخود نوٹس لیا تھا ۔ فاضل بینچ نے اٹھارہ اکتوبر کو چیئرمین پیمرا اور تین نجی ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز کو بھی طلب کیا ہے اور ان سے وضاحت مانگی ہے کہ ججز بحالی کے آرڈر کی واپسی سے متعلق خبر کی بنیاد کیا تھی ۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل مولوی انواراحق حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی داخل کرائیں گے ۔ اس سے پہلے گزشتہ روز سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈر پاس کیا تھا کہ ججوں کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام آئین سے غداری تصور ہوگا ۔