سپریم کورٹ میں این آر او کیس پر حکومت کا دفاع کرنے والے معروف قانون دان کمال اظفر ، مشیر برائے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

سپریم کورٹ میں این آر او کیس پر حکومت کا دفاع کرنے والے معروف قانون دان کمال اظفر ، مشیر برائے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

ذرائع کے مطابق کمال اظفر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور فرائض جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے ۔ انھیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مشیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ مقرر کیا گیا تھا ۔ مشیر مقرر کئے جانے کی وجہ سے حکومت نے انہیں سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ سردار لطیف کھوسہ کو وکیل مقرر کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت بیرسٹر کمال اظفر کو استعفی واپس لینے پر رضا مند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔