سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے

سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں سکیورٹی اہلکاروں نے ناکے پرتین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر ان شدت پسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو شدت مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد ہوا ہے