حکومت پنجاب نے صوبے میں ڈینگی وائرس کے مرض کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر آگہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت پنجاب نے صوبے میں ڈینگی وائرس کے مرض کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر آگہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے

اس سلسلے میں انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین کو ڈینگی مچھر کی اقسام پر تحقیق شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد محکمہ  صحت پنجاب نے ڈینگی کے مرض کی علامات ، احتیاطی تدابیر اور بچاؤکے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ محکمہ صحت آگاہی مہم کے لئے ڈیڑھ کروڑ پمفلٹس تیارکرکے گھر گھر تقسیم کرے گا ۔انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین اس مرض کی روک تھام کے لیے تحقیق کررہے ہیں تا کہ اس بیماری کے تدارک کیلئے مستقل لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے -