ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لینےکی خبر کی تحقیقات کے لیے حکومت نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، حمید ہارون کمیٹی کے سر براہ ہوں گے

ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لینےکی خبر کی تحقیقات کے لیے حکومت نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، حمید ہارون کمیٹی کے سر براہ ہوں گے

سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کی جانے والی کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ اس خبر کی بنیاد کیا تھی؟ ۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا جو اپنی رپورٹ پیرکو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرے گی۔ حمید ہارون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ارکان میں اسلم قاضی ،پرویز شوکت ،نجیب اللہ خان، عبد الجبار اور محمد اعظم شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ بعض چینلز نے جمعرات کی رات یہ خبر چلائی تھی کہ حکومت نے ججوں کی بحالی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو واپس لینے کے فیصلہ کیا ہے اور خبر کے مطابقاس آرڈر کے بعد فعال ہونے والے ججوں کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے گا ۔