بھارت میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں دو گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلرز کا لاہورائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا  

بھارت میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں دو گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلرز کا لاہورائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا  

پاکستان واپسی پر ریسلر محمد انعام اور اظہر حسین کا سینکڑوں شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں نے استقبال کیا اس موقع پر ائیر پورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ، ریسلرز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر لاہوریوں نے رقص کیا ۔محمد انعام اور اظہر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ کے فضل اور  عوام کی دعاؤں  سے وہ یہ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹری سٹینڈ پر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے کھلاڑی پیچھے تھے جبکہ پاکستانی پرچم سر فہرست تھا جس پر انہیں فخر ہے ۔ اس موقع پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے کوچ محمد انور نےکہا کہ  حکومت پاکستانی ریسلرز کو بین الاقوامی معیار کی سہولیتں فراہم کرے تو وہ ورلڈ چمپیئن شپ جیت سکتے ہیں