ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے بھی بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید21کروڑ71لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 10نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب69کروڑ50لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،مرکزی بینک کے ذخائر 18کروڑ36لاکھ ڈالرز کمی سے 13ارب67کروڑ76لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ35لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب1کروڑ74لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 18 کروڑ 30 لاکھ ڈاکر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024