چیئرمین نیب کی تقرری تاخیر کا شکار

چیئرمین نیب کی تقرری تاخیر کا شکار

اسلام آباد (ابرار سعید/ دی نیشن رپورٹ) چیئرمین نیب کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جسٹس (ر) بھگوان داس کے انکار کے باعث نئی تقرری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ اب پیپلز پارٹی اس عہدے کیلئے نیا نام پیش کریگی اور یوں اس معاملے میں وزیر اعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان رابطے کیلئے مزید چند ہفتے درکار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری اور جسٹس (ر) سردار رضا خان کے ناموں پر قائد حزب اقتدار اور قائد حزب اختلاف متفق ہوسکتے ہیں اور امکان ہے ان دونوں میں سے ایک چیئرمین نیب بن جائیں گے۔