وزیراعظم نے فصیح بخاری کو ہٹانے کی سمری صدر کو ارسال کردی، ایوان صدر ذرائع کی تصدیق

وزیراعظم نے فصیح بخاری کو ہٹانے کی سمری صدر  کو ارسال کردی، ایوان صدر ذرائع کی تصدیق

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے ایوان صدر کو سمری ارسال کردی ہے اور ایوان صدر کے ذرائع نے بھی سمری ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اپنی برطرفی عدالت میں چیلنج کی تھی تاہم انہیں سپریم کورٹ میں برطرفی کیخلاف حکم امتناعی نہیں ملا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنی سمری میں یہی لکھا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامقصد مشاورت نہیں کی گئی تھی جس کی تصدیق عدالت عظمیٰ نے بھی کر دی ہے لٰہذا انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ ایوان صدر اس پر غور کررہا ہے صدر ہاﺅس کے فیصلے کے بعد نئے چیئرمین نیب کے نام سے اپوزیشن فیصلہ کریگی۔