لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے‘ بجلی اور گیس کی ترسیل کا نظام بہتر بنائیں گے: شہباز شریف

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے‘ بجلی اور گیس کی ترسیل کا نظام بہتر بنائیں گے: شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ قومی وسائل لوٹنے والے بجلی وگےس چوروں کو قانون کی سخت گرفت مےں لاےا جائے گا اور ان کالی بھےڑوں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے مےں لائےں گے۔انہوں نے ےہ بات وزےراعظم پاکستان محمد نوازشرےف کے ہمراہ دورہ فےصل آباد کے دوران جھنگ روڈ پر اڈا سدھار کے قرےب سوئی گےس کی وسےع پےمانے پر چوری مےں ملوث ٹےکسٹائل ملز مےں گےس چوری کے خفےہ ذرائع کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک توانائی بحران سے دو چار ہے لےکن گےس اور بجلی چور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہےں جنہےں سخت سے سخت سزا ملنی چاہےے۔ انہوں نے ڈی سی او فےصل آباد کو ہداےت کی کہ وہ بجلی اور گےس کی چوری کی روک تھام کے لئے مو¿ثر آپرےشن جاری رکھےں اور اس ضمن مےں کسی قسم کے اثر و رسوخ کو خاطر مےں نہ لاےا جائے۔ ان قومی مجرموں کے خلاف مقدمات کی بھرپور انداز مےں پےروی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات شروع کردئےے گئے ہےں جن کے لئے نئے پےداواری منصوبوں کے قےام کے علاوہ بجلی کے لائن لاسز پر قابو پانا اور چوری روکنا اولےن ترجےح ہے۔ ڈی سی اونجم احمد شاہ نے برےفنگ کے دوران بتاےا کہ اس ٹےکسٹائل مل مےں کامےاب آپرےشن کرکے گےس کی چوری کا سراغ لگاےا جا رہا ہے اور اےک اندازے کے مطابق اس مل مےں 27کروڑ روپے سالانہ مالےت کی گےس چوری کی جارہی تھی۔ انہوں نے بتاےا کہ فےصل آباد مےں گےس چوری کے 6کےسز پکڑے ہےں جن مےں 40کروڑ روپے سالانہ کی گےس چوری کا اندازہ ہے۔ بعد ازاں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے وزےراعظم محمد نوازشرےف کے ہمراہ مقامی ہوٹل مےں مختلف کاروباری وصنعتی اور برآمد کنندگان کی تنظےموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم پاکستان محمد نواز شرےف نے ملک کو درپےش مسائل کے حل کے لئے ترجےحات کا تعےن کرلےا ہے اور لوڈ شےڈنگ کے خاتمے سمےت بجلی وگےس کی ترسےل کے نظام کو بہتر بنائےں گے۔ماضی مےں وسےع پےمانے پر کرپشن مےں ہاتھ رنگنے کے علاوہ اس ملک کے ساتھ جو کھےل کھےلا گےا اس سے صنعت وتجارت بری طرح متاثر ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے صنعتکاروں، تاجروں اورکاروباری افراد کو ےقےن دلاےا کہ ان کے مسائل کے حل مےں کوئی کسر اٹھا نہےں رکھیں گے۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور پاکستانی عوام، تاجر اور صنعتکار جلد مثبت تبدےلی دےکھےں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز رائیونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی، انہیں ریلوے ہیڈ کوارٹر آنے کی دعوت دی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ آپ ریلوے ہیڈکوارٹر آئیں اور ریلوے کے مسائل دیکھیں انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر آنے کا وعدہ کیا ہے اور پاکستان ریلوے کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں مالی تعاون کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ارکان قومی اسمبلی عاصمہ ممدوٹ اور ناصربوسال نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔