شاہ زیب کیس: سیشن کورٹ سے منسوخ، تین ملزموں نے ہائیکورٹ سے ضمانت کرالی، ایک گرفتار

شاہ زیب کیس: سیشن کورٹ سے منسوخ، تین ملزموں نے ہائیکورٹ سے ضمانت کرالی، ایک گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو بیرون ملک فرار کرانے والے ایک ملزم کو ایف آئی اے نے ملیر کورٹ سے گرفتار کرلیا کیس کے مرکزی کردار اور بلاول ہاوس کے پروٹوکول آفیسر سمیت تین ملزمان کی سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی۔ شاہ زیب قتل کیس میں سزا یافتہ شاہ رخ جتوئی کو بیرون ملک فرار کرانے میں مدد کرنے والے چار ملزمان نواب جتوئی، خرم محمد،سلمان شاہ اور بلاول ھاوس کے پروٹوکول آفیسر وصی اختر ضمانت میں توسیع کے لئے پہنچے تو ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے چاروں ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان کے وکلا ایف آئی اے کی ٹیم سے بچا کر بار روم لے گئے ایف آئی اے کی ٹیم نے ملیر کورٹ سے شاہ رخ فرار کے ایک ملزم سلمان شاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے تحریری حکم پر تین ملزمان نواب جتوئی،خرم محمد اور وصی اختر کو ایس ایس پی ملیر نے اپنی حفاظت میں ہائی کورٹ پہنچایا جہاں سندھ ہائی کورٹ نے تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاروں ملزمان کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں چاروں ملزمان ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت سے بھاگ گئے اس موقع پر کچھ وکلا انہیں ملیر بار میں لے گئے جہاں سلمان شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔