ڈی ڈی او آر کا تبادلہ نہ کرنے پر وکلا کا سول سیکرٹریٹ کا گھیراﺅ‘ حکومت کیخلاف نعرے

لاہور (وقائع نگار) لاہور بار ایسوسی ایشن اور کینٹ لائیرز فورم کے زیراہتمام گزشتہ لاہور کینٹ میں خاتون ڈی ڈی او آر کلثوم کے رویے اور اسے تبدیل نہ کرنے پر وکلاءنے سول سیکرٹریٹ کا گھیراﺅ کیا۔ وکلاءنے حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ وکلاءکئی منٹ تک سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کو پکڑ کر ہلا کر اسے گرانے کی کوشش کرتے رہے۔ جلوس کی قیادت لاہور بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن اور کینٹ لائیرز فورم کے صدر رانا منظور کر رہے تھے۔ قبل ازیں وکلاءکا ایک اجلاس بھی بار روم میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر صوبائی حکومت نے ڈی ڈی او آر کو تبدیل نہ کیا تو آج جمعہ سے اسے دفتر میں نہیں بیٹھنے دیں گے اور چاروں اطراف سے وکلاءدفتر کا ناکہ لگائیں گے۔ وکلاءنے کلثوم کے معاملہ میں صوبائی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی تاہم وکلاءنے کہا کہ جب تک کلثوم کا تبادلہ نہیں کردیا جاتا اس وقت تک وکلاءخاموش نہیں بیٹھیں گے۔