پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب کا پہلا اجلاس‘ چیئرمین عبدالقادر گیلانی نے صدارت کی

لاہور (خبرنگار خصوصی) پنجاب میں حکومتی اداروں میں بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے خاتمہ کیلئے احتسابی ادارے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ اپنے پہلے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ حکومتی محکموں اور اداروں میں مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں ایگزیکٹو سیکرٹریوں کی موجودگی لازم ہوگی اور کمیٹی کے سامنے سالہاسال سے پڑے معاملات پیش کرنے کی بجائے قریبی سالوں کے آڈٹ معاملات لائے جائیں گے تاکہ کمیٹی ذمہ داران سے جوابدہی کے ساتھ متعلقہ حکام اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کرسکے اور قومی سرمایہ لوٹنے والوں سے لوٹی رقوم واپس لی جاسکیں۔ اجلاس میں چیئرمین کے علاوہ اراکین اسمبلی محمد یار ہراج\\\' رانا افضل\\\' حفیظ چودھری\\\' میجر ذوالفقار\\\' شاہ جہاں بھٹی اور احمد رضوان سمیت مختلف حکومتی ذمہ داران نے شرکت کی۔