عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس جاتے ہوئے حادثے میں پاکستانی جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) سعودی عرب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ایس ڈی او کی فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایس ڈی او فیاض کمبوہ کی والدہ اور 3بچے موقع پر جاں بحق جبکہ وہ خود اور انکے دیگر اہلخانہ شدید زخمی ہو گئے۔