سولہ جولائی گزرنے کے باوجود ماہ جون کے بل نہ ملنے پر پی ٹی سی ایل صارفین سراپا احتجاج

لاہور (سٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل لاہور کے صارفین کو ماہ جون کے بل 16جولائی گزرنے کے باوجود ابھی تک نہیں مل سکے جس پر صارفین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے بلوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل حکام کی طرف سے صوبائی دارالحکومت کے صارفین کو حسب معمول ابھی تک ٹیلی فون بل نہیں مل سکے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بل تقسیم کرنے والے کارندے اسکی آخری تاریخ ادائیگی سے صرف ایک یا دو روز قبل گھروں میں پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر صارفین کو سرچارج ادا کرنا پڑ جاتا ہے۔ صارفین نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کیمونیکشن اتھارٹی سے مطاپبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں۔