آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکا کی تینوں افواج کے سربراہان اور چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکا کی تینوں افواج کے سربراہان اور چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقاتیں کیں .آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سروسز ہیڈ کوارٹرز میں آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ,آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے عملے سے ملاقات کی۔ سری لنکن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔سری لنکن عسکری قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ جاری ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا دہشت گردوں کو شکست دینا جانتے ہیں دونوں ملک دہشت تردی کے خلاف جنگ کا مشترکہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کررہے ہیں۔