احتساب عدالت میں پیشی کے بعدنواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کیس کیا ہے؟ نوعیت کیا ہے اور کتنی جان ہے میڈٰیا بہتر جانتا ہے۔:اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ بلوچستان کے معاملے میں قوم کیساتھ زیادتی کی گئی۔500ووٹ لینے والے کو وزیراعلی بنا دیا گیا۔جس کی الیکشن میں ضمانت ضبط ہونے جا رہی تھی آج وہ وزیرا علی ہے۔ بلوچستان کے معاملے میں گھنائونا مذاق کیا جا رہا ہے۔عام انتخابات میں چار پانچ ماہ رہ گئے ہیں تو تحریکوں کا مقصد کیا ہے ۔ تحریک چلانے مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں ؟تحریک کا مقصد کیا ہے ؟ غور کیا جائے تو سب سمجھ آ جائیگا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024